ابنا: اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہریوں نے قلیل عرصے کے دوران برطانیہ کی ملکیت تہران کے باغ قلہک میں پچاس سے ڈیڑھ سو سال پرانے تین سو درختوں کو کاٹ کر جلا دیا ہے۔اس اقدام کے بعد تہران کی بلدیہ نے برطانوی شہریوں کے خلاف شکایت کی اور ان کا کیس عدالت میں بھیج دیا گيا۔ تہران بلدیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت خانے نے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور عدالت کو چاہیے کہ وہ اس کیس کا جلد سے جلد جائزہ لے۔
تہران کے عوام نے آج اس باغ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تاریخی درختوں کی کٹائی کے برطانوی سفارت خانے کے اقدام کی مذمت کی اور برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے۔.............
/169